واہگہ پر پریڈ کرنیوالوں کا غیر معمولی ہونا ضروری :لیفٹیننٹ کرنل بلال

واہگہ پر پریڈ کرنیوالوں کا غیر معمولی ہونا ضروری :لیفٹیننٹ کرنل بلال
 واہگہ پر پریڈ کرنیوالوں کا غیر معمولی ہونا ضروری :لیفٹیننٹ کرنل بلال

  

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب رینجرز کے ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل بلال احمد نے کہا ہے پنجاب رینجرز میں واہگہ بارڈر کی کمانڈ کرنا اعزاز کی بات ہے ، بھارتی بارڈرسکیورٹی فورس کے سامنے ڈرل کرنے والوں کا غیر معمولی ہونا ضروری ہے۔

روزنامہ دنیا کے مطابق انہوں نے کہا واہگہ پر پرچم اتارنے کی تقریب کے موقع پر ڈرل کے لئے جوانوں کا انتخاب کرتے وقت صرف قد نہیں، بلکہ عزم اور تربیت پربھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے ، انہیں خصوصی خوراک بھی دینا ہوتی ہے۔ واہگہ پریڈ محض پریڈ نہیں،اس کی تاریخی اہمیت ہے ،جس کا تعلق 1947ءکی تقسیم سے ہے۔ پریڈ کو دیکھنے والے یہ اعتماد ساتھ لے کر جاتے ہیں کہ فورسز حالات سے نبرد آزما ہو نے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا پنجاب رینجرز کا یونیفارم بتدریج تبدیل کیا جا رہا ہے ، ڈیڑھ سال تک مکمل تبدیل کر دیا جائے گا۔

سب انسپکٹر ناصر نے بتایا واہگہ پریڈ میں شرکت کرنے والوں کے لئے جسمانی طور پر مضبوط اور قد چھ فٹ سے زائد ہونا ضروری ہے ، ہماری ڈرل بھارتیوں سے بہتر ہے ، ڈرل کے دوران بھارتی فورس کے ساتھ ہنسی مذاق نہیں کرتے۔

مزید : لاہور