’اے وطن کے سجیلے جوانو‘ گا کر 9 سالہ میمونہ ساجد نے آزادی کی اہمیت دوچند کردی

’اے وطن کے سجیلے جوانو‘ گا کر 9 سالہ میمونہ ساجد نے آزادی کی اہمیت دوچند کردی
’اے وطن کے سجیلے جوانو‘ گا کر 9 سالہ میمونہ ساجد نے آزادی کی اہمیت دوچند کردی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے بارے میں اکثر کہا جاتا ہے کہ یہاں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور یہ بات اس چھوٹی بچی کو دیکھ کر حرف بہ حرف سچ دکھائی دیتی ہے ۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر داؤد رینڈل نامی نوجوان نے ایک بچی کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ 14 اگست کے موقع پر ملکہ ترنم نورجہاں کا گایا ہوا ملی نغمہ ” اے وطن کے سجیلے جوانو“ گا رہی ہے ۔ ملی نغمے میں بغیر موسیقی کے ننھی سی بچی نے اتنی جان بھردی کہ آزادی کی اہمیت کو اجاگر کردیا اور ملی نغمے کو امر کردیا۔ بچی کا تلفظ اتنا درست ہے کہ آج کل کے اکثر گلوکاروں کو اس حوالے سے کوئی علم نہیں ہے جبکہ بغیر سیکھے اتنے اونچے سروں میں نغمہ گانا اس کے پیدائشی ٹیلنٹ کا پتا دیتا ہے۔

کھدائی کے دوران ماہرین کو ایسی چیز مل گئی کہ جان کر قدیم دور کے انسان کی ذہانت پر کوئی بھی دنگ رہ جائے گا

داؤد رینڈل نے بتایا ہے کہ نغمہ گانے والی بچی کا نام میمونہ ساجد ہے جس کی عمر صرف 9 سال ہے اور وہ لاہور کی رہائشی ہے۔ داؤد رینڈل نے مزید بتایا کہ جب میمونہ یہ نغمہ سنا رہی تھی تو اس کو شدید بخار تھا۔

دوسری طرف میمونہ ساجد کی ملی نغمے کی یہ ویڈیو صرف ایک دن میں 2 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ 8 ہزار کے قریب لوگ یہ ویڈیو شیئر بھی کرچکے ہیں۔

A Watan kay sajeelay jawanon by a Pakistani... by dailypakistan

مزید : تفریح