مسجد نبوی کے امام وخطیب شیخ علی الحذیفی حیریت سے ہیں، بیٹے نے وفات کی خبروں کی تردید کردی

مسجد نبوی کے امام وخطیب شیخ علی الحذیفی حیریت سے ہیں، بیٹے نے وفات کی خبروں ...
 مسجد نبوی کے امام وخطیب شیخ علی الحذیفی حیریت سے ہیں، بیٹے نے وفات کی خبروں کی تردید کردی

  

ریاض (این این آئی) مسجد نبویﷺ کے معروف امام و خطیب شیخ علی بن عبدالرحمن الحذیفی کے بیٹے شیخ احمد نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کی وفات سے متعلق زیر گردش خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے باور کرایا کہ شیخ الحذیفی خیریت سے اور مکمل صحت اور عافیت کے ساتھ ہیں۔ مسجد قباءکے امام شیخ احمد نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بعض لوگ مجھ سے میرے والد محترم شیخ کے بارے میں پھیلی خبر کے حوالے سے استفسار کر رہے ہیں، میں ان لوگوں کو اور تمام چاہنے والوں کو یہ خوش خبری دے رہا ہوں کہ الحمد للہ شیخ مکمل صحت اور عافیت سے ہیں۔

مزید : عرب دنیا