ایران کا ترکی کیلئے سیاحت پر عائد پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ

ایران کا ترکی کیلئے سیاحت پر عائد پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ
ایران کا ترکی کیلئے سیاحت پر عائد پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(این این آئی) ایران نے ترکی کے لئے سیاحت پر عائد پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان بھرام قاسمی نے بتایا کہ ایرانی سیاحتی کمپنیوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر سیاحتی ٹورز ترتیب دینے سے گریز کریں۔

ترک وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بھرام قاسمی نے اعلان کیا کہ ایرانی سیاحتی کمپنیاں ترکی میں اپنے نمائندگان اور معاصر ترک ٹور آپریٹرز کے ساتھ مل کر سیاحتی ٹور ترتیب دینے میں آزاد ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے حالیہ دورہ ترکی سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان نے اسے انتہائی کامیاب قرار دیا اور بتایا کہ اس دورے میں باہمی تعاون کے متعدد منصوبوں اور شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

یاد رہے کہ 15 جولائی کو ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد ایران نے سیاحتی کمپنیوں کو ترکی کیلئے ٹور ترتیب دینے سے روک دیا تھا، تاکہ ایرانی شہریوں کی زندگی کو لاحق خطرات سے بچا جا سکے۔