سندھ ہائیکورٹ نے ایگزیکٹ سکینڈل میں ایگزیکٹ کمپنی کے مالک شعیب شیخ سمیت 14ملزمان کی ضمانت منظورکر لی

سندھ ہائیکورٹ نے ایگزیکٹ سکینڈل میں ایگزیکٹ کمپنی کے مالک شعیب شیخ سمیت ...
سندھ ہائیکورٹ نے ایگزیکٹ سکینڈل میں ایگزیکٹ کمپنی کے مالک شعیب شیخ سمیت 14ملزمان کی ضمانت منظورکر لی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے ایگزیکٹ سکینڈل میں ایگزیکٹ کمپنی کے مالک شعیب شیخ سمیت 14ملزمان کی ضمانت منظور کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ایگزیکٹ سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیاہے ۔

شعیب شیخ کے وکیل کا کہناتھا کہ تحقیقات میں کچھ نہیں ملا ،ایف آئی اے اور پراسکیوشن نے تخریبی حربے استعمال کیے ،تاحال فرد جرم عائد نہیں ہوسکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ استغاثہ ایک بھی جعلی ڈگری پیش نہیں کر سکا جبکہ شکایت کرنے والا کوئی شخص بھی عدالت کے سامنے نہیں آیا۔

مزید : کراچی