بھارت: خاندان کو وارث نہ دینے پر سسرالیوں نے خاتون کو زندہ جلا دیا

بھارت: خاندان کو وارث نہ دینے پر سسرالیوں نے خاتون کو زندہ جلا دیا
بھارت: خاندان کو وارث نہ دینے پر سسرالیوں نے خاتون کو زندہ جلا دیا

  

لکھنئو (آئی این پی) بھارتی ریاست اتر پردیش میں خاندان کو وارث نہ دینے پر خاتون کو سسرالیوں نے زندہ جلاڈالا،انصاف مانگنے کیلئے بیٹی نے وزیر اعلی کو اپنے خون سے خط لکھ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں خاندان کو وارث نہ دینے پر خاتون کو سسرالیوں نے زندہ جلاڈالا،انصاف مانگنے کیلئے بیٹی نے وزیر اعلی کو اپنے خون سے خط لکھ دیا۔15 سالہ لاتیکہ نے اپنی بہن اور خود کی سکیورٹی کیلئے وزیر اعلی کو لکھے خط میں مدد مانگی ہے۔ لاتیکہ کی ماں کو سسرالیوں نے بچیوں کے سامنے زندہ جلا یا تھا، لاتیکہ کے مطابق پولیس اورایمرجنسی سروسز نے بروقت مدد نہیں کی ، پولیس نے مرکزی ملزم خاتون کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔

مزید : بین الاقوامی