ممتازبھٹوکا مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان ، سندھ نیشنل فرنٹ انفرادی حیثیت میں بحال

ممتازبھٹوکا مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان ، سندھ نیشنل فرنٹ انفرادی حیثیت ...
ممتازبھٹوکا مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان ، سندھ نیشنل فرنٹ انفرادی حیثیت میں بحال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاڑکانہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ نیشنل فرنٹ کو مسلم لیگ ن سے الگ کر کے انفرادی حیثیت میں بحال کردیا گیا ہے۔
ترجمان نیشنل فرنٹ ابراہیم ابڑو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سے الگ کرکے سندھ نیشنل فرنٹ کو انفرادی حیثیت میں بحال کردیاگیا ہے ۔ مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا فیصلہ پارٹی سربراہ ممتاز بھٹو کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ پارٹی سربراہ ممتاز بھٹو کا کہنا ہے کہ سندھ میں کرپشن کے خاتمے ،امن و امان کی بحالی کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا جبکہ نوازشریف نے حکومت میں آنے کے بعد مسلسل نظرانداز کیے رکھا جس کی وجہ سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ 2012 میں ممتاز بھٹو نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد سندھ نیشنل فرنٹ کو مسلم لیگ ن میں ضم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -