گھر میں مچھر مار سپرے سے 2 کمسن بچے جاں بحق

گھر میں مچھر مار سپرے سے 2 کمسن بچے جاں بحق
گھر میں مچھر مار سپرے سے 2 کمسن بچے جاں بحق

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) محمد علی سوسائٹی کے ایک گھر میں مچھر مار سپرے کرنے کے دوران 2 کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی کے ایک گھر میں اہل خانہ نے مچھروں کے خاتمے کیلئے سپرے کرایا۔ اس دوران گھر میں تین بچے بھی موجود تھے اور ان پر سپرے کا اثر ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک بچی مہر اور 8 ماہ کا عزیز جاں بحق ہوگئے جبکہ تیسرے بچے 6 سالہ عمیر کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید : کراچی