پاکستان آئیں اور مسئلہ کشمیر پر بات چیت کریں ،اعزاز چوہدری کا بھارتی ہم منصب کو خط

پاکستان آئیں اور مسئلہ کشمیر پر بات چیت کریں ،اعزاز چوہدری کا بھارتی ہم منصب ...
پاکستان آئیں اور مسئلہ کشمیر پر بات چیت کریں ،اعزاز چوہدری کا بھارتی ہم منصب کو خط

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکریٹر خارجہ اعزاز چوہدری نے بھارتی ہم منصب کو خط لکھا دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق اعزاز چوہدری نے خط کے متن میں بھارتی سیکریٹر ی خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے اور کہاہے کہ پاکستان آئیں اور مسئلہ کشمیر پر بات چیت کریں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پاک بھارت تنازعات کی جڑ ہے اس پر بات چیت ہونی چاہیے ۔اعزاز چوہدری نے خط بھارتی کمشنر کے حوالے کیا ۔

واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں پر مظالم جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ پیلٹ گنوں کے باعث سینکڑوں کشمیری بینائی سے محروم ہو گئے ہیں لیکن بھارتی حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ۔

مزید : قومی /اہم خبریں