سندھ کے وزیر کھیل کا 50 پش اپس لگانے کا چیلنج،طلال چوہدری نے قبول کرلیا

سندھ کے وزیر کھیل کا 50 پش اپس لگانے کا چیلنج،طلال چوہدری نے قبول کرلیا
سندھ کے وزیر کھیل کا 50 پش اپس لگانے کا چیلنج،طلال چوہدری نے قبول کرلیا

  

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے وزیر کھیل محمد بخش مہر کے پش اپس لگانے کا چیلنج پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے قبول کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے نوجوان وزیر کھیل محمد بخش مہر نے پیر کی صبح چیلنج کیا کہ پنجاب کا وزیر کھیل میرا چیلنج قبول کرے اور 50 پش اپس لگا کر دکھائے۔ چیلنج دینے کے بعد محمد بخش مہر نے سوشل میڈیا پر اپنے پش اپس لگانے کی ویڈیو بھی جاری کردی جس کے بعد مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے ان کا چیلنج قبول کرلیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکے دوران طلال چوہدری سے جب اینکر پرسن نے سوال کیا کہ کیا آپ بھی پش اپس لگانے کی اپنی ویڈیو ریلیز کریں گے تو طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو ذاتی مقابلے زیب نہیں دیتے بلکہ انہیں عوامی خدمت میں مقابلہ کرنا چاہیے۔ سندھ کے وزیر کھیل یہ دیکھیں کہ نوجوانوں کوکھیلوں کی سہولتیں کہاں پر میسر ہیں ، لاہور کی سڑکیں صاف اور کراچی میں کچرا پڑا ہے۔ اصل مقابلہ یہ ہے لیکن ان کے پش اپس کا بھی مقابلہ کرنے کو تیار ہوں۔

مزید : فیصل آباد