آپریشن ضرب عضب کے پیچھے دراصل کس جنرل کا دماغ ہے؟دلچسپ حقیقت سامنے آ گئی

آپریشن ضرب عضب کے پیچھے دراصل کس جنرل کا دماغ ہے؟دلچسپ حقیقت سامنے آ گئی
آپریشن ضرب عضب کے پیچھے دراصل کس جنرل کا دماغ ہے؟دلچسپ حقیقت سامنے آ گئی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف کے عہدے کے لیے لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد بھی اہمیت کے حامل ہے وہ اس وقت کور کمانڈر ملتان ہیں اور ماضی میں چیف آف جنرل سٹاف اور ڈی جی ایم او (ملٹری آپریشنز)بھی  رہ چکے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے عہدہ سنبھالتے ہی جو کام کیے تھے ،جنرل اشفاق کی بطور چیف آف جنرل اسٹاف تعیناتی بھی ان میں سے ایک تھا اور کئی لوگ جنرل راحیل شریف کی کامیابی کا کریڈٹ جنرل اشفاق کو ہی دیتے ہیں۔جنرل راحیل شریف کی مقبولیت کی وجہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کی کامیابی ہے لیکن بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ آپریشن ضرب عضب کا خاکہ بھی جنرل اشفاق نے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کی حیثیت سے تیار کیا تھا۔اس وقت وزیراعظم نوازشریف کو جنرل اشفاق نے جی ایچ کیو میں شمالی وزیرستان میں آپریشن کے حوالے سے بریفنگ بھی دی تھی۔جنرل اشفاق بطور میجر جنرل سوات آپریشن میں بھی حصہ لے چکے ہیں اور وہ وزیرستان میں بریگیڈیئر تعینات رہ چکے ہیں۔

مزید : اسلام آباد