سی پیک منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے پر عزم ،چینی انجینئرز اور ورکرز کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے :چوہدری نثار

سی پیک منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے پر عزم ،چینی انجینئرز اور ...
سی پیک منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے پر عزم ،چینی انجینئرز اور ورکرز کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے :چوہدری نثار

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ پاکستان سی پیک منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں ،چینی انجینئرز اور ورکرز کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے ۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار سے چینی سفیر سن وی ڈانگ نے ملاقات کی جس میں چین کے سفیر نے کوئٹہ دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کی اور قیمتی انسانوں کے نقصان پر گہرے غم کا اظہار کیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کاکہناتھا کہ دونوں ملکوں کے سٹریٹجک تعلقات خطے میں پائیدار امن و ترقی کے ضامن ہیں ،کوئی طاقت دونوں ملکوں کی دوستی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی ،پاک چین درینہ اور بے لوث دوستی امن و ترقی مخالف قوتوں کیلئے پریشان کن ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سی پیک منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہے ،چینی انجینئرز اور ورکرز کی سیکیورٹی کویقینی بنایا ہماری اولین ترجیح ہے ۔چینی سفیر کا کہناتھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں چینی حکومت اور عوام پاکستانی بھائیوں کے ساتھ ہیں ،چین خطے کے امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتاہے ۔

مزید : قومی