سندھ کے وزیر کھیل نے پنجاب کے وزراءکو چیلنج کر نے کے بعد ویڈیو بھی جاری کر دی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )صوبائی وزیر کھیل سندھ نے پنجاب کے وزیر کھیل سمیت تمام وزیروں کو ان کے 50پش اپش (ڈنٹر پیلنے)کا مقابلہ کرنے کا چیلنج دینے کے بعد اب ویڈیو بھی جاری کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر کھیل سردارمحمد بخش مہر نے چیلنج کرنے کے بعد اب پش نکالتے ہوئے کی ویڈیو بھی جاری کر دی ہے جس میں دیکھا جاسکتاہے کہ وہ دھڑا دھڑ پش اپس نکال رہے ہیں ۔حال ہی میں سندھ کے وزیر کھیل بننے والے سردار محمد بخش مہرنے پنجاب حکومت کے وزرا کی فٹنس کو چیلنج کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب کا کوئی بھی منسٹر فٹ ہے تومیرے 50پش اپس کا سامنا کرلے،ان کاکہنا ہے کہ خطروں کا کھلاڑی ہوں ،چیلنجز سے نہیں گھبراتا۔سردار محمد بخش مہر نے کہا خود بھی فٹ ہوں اورسارے کھلاڑیوں کو فٹ رکھنا چاہتا ہوں۔