مسئلہ کشمیر بر صغیر کی تقسیم اور اقوام متحدہ کا نا مکمل ایجنڈا ہے :وزیر اعظم

مسئلہ کشمیر بر صغیر کی تقسیم اور اقوام متحدہ کا نا مکمل ایجنڈا ہے :وزیر اعظم
مسئلہ کشمیر بر صغیر کی تقسیم اور اقوام متحدہ کا نا مکمل ایجنڈا ہے :وزیر اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر بر صغیر کی تقسیم اور اقوام متحدہ کا نا مکمل ایجنڈا ہے ،پاکستان مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کا پر امن حل چاہتا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم سے آزاد کشمیر ن لیگ کے صدارتی امید وار مسعود خان نے ملاقات کی ۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ مسعود خان نے مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں سفارتی سطح پر بھر پور اجاگر کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہر یوں پر بھارتی بربریت کی بھر پور مذمت کرتا ہوں ۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر ی عوام کی حق خود ارادیت کی تحریک روز بروز زور پکڑ رہی ہے ۔

مزید :

قومی -