بھارت کے ساتھ چاہ بہار معاہدے کو غلط رنگ نہ دیا جائے :ایرانی سفیر

بھارت کے ساتھ چاہ بہار معاہدے کو غلط رنگ نہ دیا جائے :ایرانی سفیر
بھارت کے ساتھ چاہ بہار معاہدے کو غلط رنگ نہ دیا جائے :ایرانی سفیر

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )ایرانی سفیر ہنر دوست نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی ہماری سیکیورٹی ہے ،بھارت کے ساتھ چاہ بہار معاہدے کو غلط رنگ نہ دیا جائے ۔ان کا کہنا ہے کہ دنیا کا کوئی بھی ملک اپنے ہمسائے ملک کو نقصان نہیں پہنچا سکتا ،پاکستانی حکام کو مطمئن کر چکے ہیں ،ایران مشکل وقت میں پاکستان کا دوست رہا ہے ،ہماری زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کا تاثر غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا امن ایران کا امن ہے ،ہم ایک وسیع بارڈر کے ذریعے آپس میں جڑے ہیں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ گیس لائن منصوبے میں ایران کے حصے کا کام مکمل ہو چکا ہے ،آئندہ سال کے آخر میں ایرانی گیس پاکستان میں ہو گی ۔ان کا کہنا تھا کہ گیس منصوبے سے دونوں ممالک کی معیشت کو استحکام ملے گا ۔

مزید : قومی