سعودی عرب میں پاکستان جرنلسٹس فورم کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب

سعودی عرب میں پاکستان جرنلسٹس فورم کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب
سعودی عرب میں پاکستان جرنلسٹس فورم کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب

  

جدہ (محمد اکرم اسد ) پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک ایٹمی قوت ہے جس پر دنیا اسلام و پوری پاکستانی قوم کو فخر ہے ۔ پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے اقتصادی ، معاشی ، تہذیبی اور اخلاقی انعامات جو اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہیں ہمیں اس پراپنے رب و جلال کا شکر ادا کرتے رہنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان قونصلیٹ کے قائمقام پریس قونصل شعیب مبارک نے ”پاکستان جرنلسٹس فورم “ کی یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں بڑی تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی سینئر تجزیہ نگار اور مقامی اخبار کے ایڈیٹر انچیف طارق مشخص نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانیوں کے لیے سعودی عرب بھی دوسرا نہیں بلکہ پہلا گھر ہے ۔ پاکستانیوں کے دل سعودی عرب اور سعودیوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ میں پوری قوم کو وطن آزادی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہوں کہ پاکستان ہمارا بھی دل و جان ہے اور اس کی ترقی و خوشحالی اور پاک سعودی دوستی کے لیے ہمیشہ دعا گو رہتے ہیں ۔ سعودی ٹیلی ویژن و ریڈیو کے پروڈیوسر ولید اشہری نے پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک سعودی دوستی سمندر جیسی گہری ہے۔ دونوں ملکوں نے ہمیشہ عالمی فورموں میں یکساں مﺅقف اپنایا جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاک سعودی دوستی حقیقت پر مبنی ہے ، انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ دونوں برادر ممالک کی عوام کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنایا جائے ، سماجی کارکن و مقامی سکول کی معلمہ ہما نقوی نے کہا کہ آجکل سوشل میڈیا میں ایسے پیغامات گشت کر رہے ہیں جس کے پاکستان کے بارے میں مایوسی جھلکتی نظر آتی کہ قوم سورہی ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ آج ہی دیکھیں کہ پاکستان کے مردوزن ، بوڑھے و جوان اور بچے قومی پرچم لہراتے گلیوں بازاروں میں وطن سے محبت کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پوری قوم سو نہیں بلکہ جاگ رہی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اپنی درست سمت دکھانا ہے ۔

ہمیں سوشل میڈیا پر منفی پیغامات کو رد کر دینا چاہیے۔ ہم ایک زندہ قوم ہیں ، فورم کے چیئرمین امید محمد خان نے تقریب میں کشمیر کے حوالے سے گفتگو کی اور ملی نغمے پیش کیے ساتھ ہی ساتھ اسلام اور پاکستان کے حوالے سے سوالات کے صحیح جوابات دینے والوں کو انعامات سے نوازا تقریب میں ممتاز مقامی گلوکار عمر فاروق ، رافع سہیل ،شہزاد اعظم اور خصوصی فرمائش پر امیر محمد خان نے بھی قومی نغمے پیش کیے، بچے بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اور خوب پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے رہے ”دل دل پاکستان “ ”یہ وطن ہمارا ہے “ ”جیوے جیوے پاکستان “ ”اے وطن پیارے وطن “ اور دیگر نغموں سے رسپانسز ویلج گونجتا رہا۔ تقریب کو کامیاب بنانے میں ہالاکرکٹ اکیڈمی ، زولیٹک ، ڈبلیو پی سی اے، پاکستان کو سچن فورم ، طیبہ سنٹر، ایس سی سی اور مہران رسپانسز نے بھرپور تعاون کیا ۔ طارق تشخص نے لکی ڈراز نکالے اور خوش قسمتوں میں انعامات تقسیم کیے تقریب میں نوجوان خطاط آرٹسٹ محمد اعظم خان نے مینار پاکستان، قائداعظم کی تقریر اور پاکستان کا نقشہ ایک نئے انداز میں پیش کرکے خوب داد وصول کی ، تلاوت کلام پاک کی سعادت ایوارڈ یافتہ قاری محمد آصف نے کی، مبشر افضل نے نعت رسول مقبول ﷺ اور ترانہ پیش کیا، تقریب کے آخر میں فورم کے حیدر شاہد نعیم نے استقبالیہ کلمات کیے اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فورم اپنا پاکستانیت کے فروغ کیلئے کام کرتا رہیگا۔

تقریب کے آخر میں یوم آزادی کا کیک جو پرویز یوسف خصوصی طور پر لائے تھے کاٹا گیا۔ پورے ہال کو پاکستانی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا جبکہ بچے وقفہ وقفہ سے پرچم بلند کرکے اپنے وطن سے والحانہ محبت کا اظہار کرتے رہے ۔

مزید : عرب دنیا