وہ ملک جو ایٹمی تجربہ کرکے سب سے بڑی مشکل میں پھنس گیا، ایسی جگہ دھماکہ کردیا کہ پورے ملک کا وجود ہی شدید خطرے میں پڑگیا کیونکہ۔۔۔

وہ ملک جو ایٹمی تجربہ کرکے سب سے بڑی مشکل میں پھنس گیا، ایسی جگہ دھماکہ کردیا ...
وہ ملک جو ایٹمی تجربہ کرکے سب سے بڑی مشکل میں پھنس گیا، ایسی جگہ دھماکہ کردیا کہ پورے ملک کا وجود ہی شدید خطرے میں پڑگیا کیونکہ۔۔۔

  

پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا کے ایٹمی تجربات نے دنیا کو تو خوف میں مبتلا کر ہی رکھا تھا مگر اب یہ تجربے خود شمالی کوریا کے لیے ہولناک تباہی کا پیغام لا رہے ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا میں واقع پائیکتو(Paektu)نامی آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کے قریب پہنچ چکا ہے اور اس کی وجہ اس علاقے میں ایٹمی تجربات کرنا ہے۔ اس علاقے میں 2002ءسے 2005ءکے دوران معمول سے کہیں زیادہ زلزلے آئے جس پر شمالی کورین حکام نے مغربی ماہرین کو اس آتش فشاں کی صورتحال جاننے کے لیے بلا لیا۔ ان ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ آتش فشاںپہاڑ کے اندر لاوا 2006ءسے تیزی کے ساتھ گرم ہو رہا ہے اور کسی بھی وقت پھٹ کر شمالی کوریا کو تباہی سے دوچار کر سکتا ہے۔

جنگ یقینی ہوگئی، روس نے اپنی سرحد پر جدید ترین میزائل نصب کردئیے، کس کو نشانہ بنانا چاہتا ہے؟ انتہائی پریشان کن خبر آگئی

رپورٹ کے مطابق یہ آتش فشاں جب پچھلی دفعہ پھٹا تھا تواس کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس کی راکھ جاپان تک جا کر گری تھی اور علاقے کے موسم پر بھی اس کے سنگین اثرات مرتب ہوئے تھے۔برطانیہ کے ماہر ارضیات ڈاکٹر جیمز ہیمنڈ کا کہنا ہے کہ ”ہمیں اس آتش فشاں پر ہمہ وقت نظر رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر یہ اپنی پوری شدت کے ساتھ پھٹ گیا تو اپنے اردگرد 85کلومیٹر کے علاقے کو بالکل نیست و نابود کر دے گا اور اس سے نکلنے والے ابلتے لاوے کی رفتار 100کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو اس کے قریب واقع آبادیاں قدیم شہر پامپی کی طرح لاوے میں غرق ہو جائیں گی۔ اس کے علاوہ پورے شمالی کوریا پر اس کے انتہائی سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔“ واضح رہے کہ شمالی کوریا میں اس پہاڑ کو بہت مقدس مانا جاتا ہے۔ ان لوگوں کا عقیدہ ہے کہ شمالی کوریا کے بانی ڈینگن(Dangun)کی پیدائش اس جگہ ہوئی تھی۔ ان کے عقیدے کے مطابق ڈینگن کی والدہ ریچھ سے خاتون بنی تھی اور اس کے باپ نے اس پہاڑ کے اوپر ایک مقدس شہر بسایا تھا۔

مزید : بین الاقوامی