مبینہ کرپشن پرپی ٹی آئی نے سپیکر قومی اسمبلی کے پاس وزیراعظم کی نا اہلی کا ریفرنس جمع کرادیا

مبینہ کرپشن پرپی ٹی آئی نے سپیکر قومی اسمبلی کے پاس وزیراعظم کی نا اہلی کا ...
مبینہ کرپشن پرپی ٹی آئی نے سپیکر قومی اسمبلی کے پاس وزیراعظم کی نا اہلی کا ریفرنس جمع کرادیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مبینہ کرپشن کرنے پرپی ٹی آئی نے سپیکر قومی اسمبلی کے پاس وزیراعظم کی نا اہلی کا ریفرنس دائر کر دیا۔ یہ ریفرنس پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی، شیریں مزاری، عارف حسن،علی محمد ، منزہ حسن اور دوسرے رہنماوں نے سپیکر ایاز صادق کے چیمبر میں جاکر جمع کرایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کا یہ ریفرنس 200صفحات پر مشتمل ہے۔ اس میں وزیراعظم کی کرپشن کے متعدد ثبوت بھی دیئے گئے ہیں۔سپیر نے ان کو یقین دلایا کہ اس پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ن لیگ پہلے ہی سپیکر کے پاس پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے خلاف نا اہلی کا ریفرنس جمع کرا چکی ہے۔ریفرنس دائر کرنے کے بعد شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے یہ ریفرنس آرٹیکل 63کے تحت دائر کیا۔ جب عمران خان کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا تو میڈیا کو سپیکر کے چیمبر میں جانے کی اجازت دی گئی تھی لیکن آج میڈیا کو سپیکر چیمبر میں نہیں جانے دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس پر پوری دنیا میں ہلچل مچ گئی لیکن ہمارے حکمران میں نہ مانوں کی رٹ لگا رہے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں