نواز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی :خواجہ آصف

نواز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی :خواجہ آصف
 نواز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی :خواجہ آصف

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ان کا کہنا ہے کہ اختلافات چلتے رہتے ہیں آج بھی تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ مفاہمت کیلئے تیار ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے تین سال میں اقدامات کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔ عمران خان کواپنے اقدامات پرنظرثانی کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی مضبوطی ایک مستحکم وفاق کی ضمانت ہے، آج بھی سب کےساتھ مفاہمت کے لئے تیار ہیں، وزیراعظم نے اپوزیشن کو منا کر ایک نئی پارلیمانی تاریخ رقم کی ہے۔

مزید : قومی