ایک ماہ بعد چھٹی سے واپس آتے ہی سعودی بادشاہ نے بڑے انعام کا اعلان کردیا

ایک ماہ بعد چھٹی سے واپس آتے ہی سعودی بادشاہ نے بڑے انعام کا اعلان کردیا
ایک ماہ بعد چھٹی سے واپس آتے ہی سعودی بادشاہ نے بڑے انعام کا اعلان کردیا

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز بیرون ملک چھٹیاں گزار کر گزشتہ روز وطن واپس آئے تو پہنچے ہی یمن میں لڑنے والے سعودی فوجیوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کیلئے ایک بڑے انعام کا اعلان بھی کر دیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان مراکش کے تفریحی مقام تانجیر سے گزشتہ روز جدہ پہنچے۔ انہوں نے اپنی آمد کے ساتھ ہی وزارت دفاع ، وزارت داخلہ اور نیشنل گارڈ کے ان اہلکاروں کیلئے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان کیا کہ جو یمن کی جنگ میں براہ راست خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب یمن کی جنگ میں عرب ممالک کے عسکری اتحاد کی قیادت کر رہا ہے۔ یہ اتحاد جلا وطن صدر منصور ہادی کی حامی افواج کی مدد کر رہا ہے، تاکہ دارالحکومت صنعاءاور متعدد دیگر علاقوں کو حوثی باغیوں کے قبضے سے آزاد کروایا جا سکے ۔

مزید : عرب دنیا