سعودی عرب کا عرب ملک پر حملہ، غلطی سے ایسی جگہ میزائل برسادئیے کہ بہت بڑا نقصان ہوگیا، دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا

سعودی عرب کا عرب ملک پر حملہ، غلطی سے ایسی جگہ میزائل برسادئیے کہ بہت بڑا ...
سعودی عرب کا عرب ملک پر حملہ، غلطی سے ایسی جگہ میزائل برسادئیے کہ بہت بڑا نقصان ہوگیا، دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا

  

صنعاء(مانیٹرنگ ڈیسک) ہفتہ کے روز شمالی یمن کے ایک سکول پر ہونیوالے خوفناک ہوائی حملے میں 10بچے جاں بحق جبکہ 21 شدید زخمی ہو گئے۔ اس حملے کے بارے میں اب بین الاقوامی تنظیم ڈاکٹر ز ود آﺅٹ بارڈرز نے دعویٰ کر دیا ہے کہ یہ حوثی باغیو ں کے خلاف برسر پیکار سعودی اتحاد کی جانب سے کیا گیا تھا، جس کے بعد مغربی دنیا کا میڈیا سعودی عرب کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔

ویب سائٹ سڈنی مارننگ ہیرلڈ کی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ ایک ایسے وقت پر ہوا کہ جب جلاوطن صدر کے مخالفین پر مشتمل پارلیمنٹ گزشتہ دو سال کے دوران پہلی دفعہ اجلاس کیلئے اکٹھی ہوئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق جب سعودی عسکری اتحاد کے نمائندہ سے اس حملے سے متعلق سوا ل کیا گیا تو انہوں نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ ڈاکٹرز ود آﺅٹ بارڈز کا کہنا ہے کہ حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالے تمام بچوں کی عمر 15 سال سے کم ہے۔

مودی سرکار نے کام دکھادیا، سعودی عرب میں بھارتی ملازمین سے متعلق ایسی خبر آگئی کہ پاکستانیوں کو ذرا بھی خوشی نہیں ہوگی۔۔۔

واضح رہے کہ یمن میں امن قائم کرنے کی اقوام متحدہ کی کوششوں کی ناکامی کے بعد حوثی باغیوں اور ان کے ہمنوا سیاستدانوں نے ایک حکومتی کمیٹی قائم کر دی تھی جس کا مقصد ملک کے معاملات کو چلانا تھا۔ اسی کمیٹی کے تحت پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا گیا تھا ، جسے جلا وطن صدر منصور ہادی نے غیر قانونی قرار دے کر دھمکی دی تھی کہ اس میں شامل ہونیوالے ارکان کو مجرم قرار دے کر ان کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے ۔

مزید : عرب دنیا