قتل کے 2مجرموں کو 25،25سال قید،2لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنا دی گئیں

قتل کے 2مجرموں کو 25،25سال قید،2لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنا دی گئیں
قتل کے 2مجرموں کو 25،25سال قید،2لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنا دی گئیں

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے قتل کے مقدمہ میں ملوث 2مجرموں کو 25،25سال قید اورمجموعی طور پر 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے جبکہ عدالت نے مقدمہ میں شریک ایک ملزم اشرف کو بری کردیا ہے۔استغاثہ کے مطابق ملزمان رحمت نے اپنے دیگر ساتھیوں اکرم،نیامت اور اشرف کے ساتھ مل کرشہزاد نامی شخص کودیرینہ دشمنی کی بنا پر قتل کردیا تھا جس پر پولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کرکھا تھا۔عدالت نے وکلاکے دلائل سننے کے بعدجرم ثابت ہونے پر نیامتاور رحمت کو پچیس،پچیس سال قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے جبکہ مقدمہ میں شریک ایک ملزم اشرف کو شک کا فائد ہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

مزید : لاہور