ریو اولمپکس: میڈلز کی دوڑ میں امریکہ نے سب کو بہت پیچھے چھوڑ دیا، پاکستان اور بھارت کھاتہ بھی نہ کھول سکے

ریو اولمپکس: میڈلز کی دوڑ میں امریکہ نے سب کو بہت پیچھے چھوڑ دیا، پاکستان اور ...
ریو اولمپکس: میڈلز کی دوڑ میں امریکہ نے سب کو بہت پیچھے چھوڑ دیا، پاکستان اور بھارت کھاتہ بھی نہ کھول سکے

  

ریو ڈی جنیرو(نیوز ڈیسک) برازیل میں اولمپکس کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔میڈلز کی دوڑ میں امریکہ نے سب کو بہت پیچھے چھوڑ دیا۔امریکہ نے سونے کے 26،چاندی کے21اور تانبے کے23میڈلز کو ملا کر مجموعی طور پر 70میڈلز جیت رکھے ہیں۔ امریکہ کا قریب ترین حریف برطانیہ ہے جس کے سونے کے 15،چاندی کے 16اور تانبے کے 8میڈلز جیت کر مجموعی تعداد 39ہے۔چین نے سونے کے 15چاندی کے14 تانبے کے17 میڈلز ملا کر کل 46میڈلز جیت لئے ہیں۔ اس بارے میں افسوسناک بات یہ ہے کہ ایشیا کی دو بڑی قوتوں پاکستان اور بھارت نے ابھی تک میڈلز کی دوڑ میں اپنا کھاتہ ہی نہیں کھولا ۔ اس بات کی امید بھی بہت کم ہے کہ دونوں ممالک میں سے کوئی میڈل جیت سکے گا۔واضح رہے کہ اولمپکس میں 205ممالک کے10500سے زائد اتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔پاکستان کی جانب سے اولمپکس کی تاریخ کا مختصر ترین دستہ(7) بھیجا گیا ہے۔

مزید : کھیل