پنجاب حکومت نے لاپتہ بچوں کے حوالے سے ویب سائٹ قائم کردی :مریم نواز

پنجاب حکومت نے لاپتہ بچوں کے حوالے سے ویب سائٹ قائم کردی :مریم نواز
پنجاب حکومت نے لاپتہ بچوں کے حوالے سے ویب سائٹ قائم کردی :مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے لاپتہ بچوں کے حوالے سے ویب سائٹ قائم کردی ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت گھروں سے لاپتہ ہونے والے بچوں کو برآمد کر رہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ بچوں کے حوالے سے ویب سائٹ بھی قائم کردی گئی ہے جس میں لاپتہ ہونے والے بچوں کا مکمل ڈیٹا موجود ہے ۔
واضح رہے کہ پنجاب میں بچوں کے لاپتہ ہونے کا معاملہ دن بدن بڑھتا جا رہا ہے جس کے باعث لوگ پریشانی کا شکار ہیں ۔دوسری جانب پولیس چھاپے مارکر بچے اغوا کرنے والے گروہوں کو گرفتار کر رہی ہے ۔

مزید :

لاہور -