امریکی صدر نے پینٹا گون کے ریکارڈ 716ارب کے بجٹ کی منظوری دے دی 

امریکی صدر نے پینٹا گون کے ریکارڈ 716ارب کے بجٹ کی منظوری دے دی 
امریکی صدر نے پینٹا گون کے ریکارڈ 716ارب کے بجٹ کی منظوری دے دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سال 2019کیلئے پینٹا گون کے ریکارڈ 716ارب کے بجٹ کی منظوری دے دی، مختص رقم امریکی عسکری اہل کاروں کو آتشی قوت فراہم کرے گی، 69 ارب ڈالر کی رقم بیرون ملک افغانستان، شام، عراق، صومالیہ وغیر ہ کے لئے مختص ہے، اہل کاروں کی تنخواہوں میں 2.6% کا اضافہ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سال 2019 کے لیے وزارت دفاع(پینٹاگون)کے ریکارڈ بجٹ پر دستخط کر دیے جس کا حجم 716 ارب ڈالر ہے۔نیویارک میں فورٹ ڈریم عسکری اڈے میں ہونے والی تقریب کے دوران ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مختص کی گئی رقم امریکی عسکری اہل کاروں کو ایک آتشی قوت فراہم کرے گی جس کی ان کو کسی بھی مشن میں جلد اور فیصلہ کن کامیابی کے لیے ضرورت ہے۔ٹرمپ کے دستخط کردہ دفاعی بجٹ میں 69 ارب ڈالر کی رقم بیرون ملک افغانستان، شام، عراق، صومالیہ وغیر میں جاری کارروائیوں کے لیے ہے۔ مسلح افواج کے اہل کاروں کی تنخواہوں میں 2.6% کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ بحریہ، فضائیہ اور دفاعی میزائل نظام کو جدید بنانے کیلیے بھی اربوں ڈالر رکھے گئے ہیں۔جہاں تک خلائی فورس کا تعلق ہے تو اس کی تشکیل کے لیے علاحدہ سے فنڈنگ کی ضرورت ہے جس کی کانگریس سے منظوری ناگزیر ہے۔
ٹرمپ کے مطابق فضائیہ ، بحریہ اور زمینی افواج کے ساتھ اب خلا بھی لڑائی کا میدان بن چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چین نے بھی اپنی مسلح افواج میں ایک نئی شاخ قائم کی ہے جو خلا میں اس کے عسکری پروگرام کی نگرانی کر رہی ہے۔تاہم امریکی صدر نے روس کی "خلائی فورس" کا ذکر نہیں کیا جو کئی برسوں سے موجود ہے۔ٹرمپ کے مطابق خلا میں محض امریکی وجود کافی نہ ہو گا بلکہ خلا میں امریکی غلبہ ہونا چاہیے۔