لندن، پارلیمنٹ کے سیکیورٹی بیرئر سے کار ٹکراگئی، متعدد افراد زخمی

لندن، پارلیمنٹ کے سیکیورٹی بیرئر سے کار ٹکراگئی، متعدد افراد زخمی

  

لندن(آئی این پی )برطانوی ہاؤس آف پارلیمنٹ کے باہر سیکیورٹی بیریئر سے گاڑی ٹکرا گئی، حادثے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لندن میں برطانوی ہاؤس آف پارلیمنٹ کے باہر سیکیورٹی بیریئر سے گاڑی ٹکرا گئی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق واقعے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ پولیس نے کار ڈرائیور گرفتار کر لیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -