ابو ظہبی، پاکستان کا 71و اں یوم آزادی پاکستانی سفارت خانہ ملی نغموں سے گونج اٹھا

ابو ظہبی، پاکستان کا 71و اں یوم آزادی پاکستانی سفارت خانہ ملی نغموں سے گونج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ابو ظہبی(آئی این پی ) پاکستان کے 71 ویں جشن آزادی کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے دارلحکومت ابو ظہبی میں پاکستانی سفارت خانہ ملی نغموں سے گونج اٹھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ابو ظہبی میں پاکستان کے سفارت خانے اور دبئی میں پاکستان قونصل خانے میں ہر سال کی طرح پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر جشن اور پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں کمیونٹی ممبران کی بڑی تعدادنے حصہ لیا۔اس سال شرکا کی آسانی کے لیے بہترین خیموں کا انتظام کیا گیا ہے جہاں مختلف اسکولوں کے بچے سبز اور سفید روایتی لباس میں زیب تن نظر آئے۔تقریب کے دوران پاکستان کا مشہور ملی نغمہ ہم ایک ہیں پر شاندار پرفارمنس دی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کی جارہی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -