وطن عزیز کی سالمیت پر کبھی آنچ نہیں دیں گے:طلال چودھری

وطن عزیز کی سالمیت پر کبھی آنچ نہیں دیں گے:طلال چودھری

  

جڑانوالہ (آئی این پی)مسلم لیگ ن کے راہنماو سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ زندہ قومیں آزادی کا جشن جو ش و خروش سے مناتی ہیں ، پاکستان کے 72ویں یوم آزادی پر ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ پاکستان کی ترقی کے لیے ہرممکن کوشش کریں گے اور وطن عزیز کی سالمیت پر کبھی آنچ نہیں دیں گے ۔ آزادی کی قدر کرتے ہوئے وطن عزیز کی تعمیرو ترقی میں اپنا بھر پور کردار اداکرنا چاہیے ۔ پاکستان کا قدرت کا عظیم تحفہ ہے اور ان شہداء کو بھی یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے ملک کی آزادی اور حفاظت کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ 14اگست ہمیں قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں اور ان کے فرمودات پر عمل پیرا ہونے کا در س دیتا ہے۔ آزاد خود مختار وطن حاصل کرنے کے لیے لاکھوں لوگوں نے جو قربانیاں دی ہیں انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ طلال چودھری نے مزید کہا کہ قیام پاکستان کے مقاصد حاصل کرنے کے لیے جذبے سے کام کرنا ہوگا۔ غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنے کا عہد کرنا ہوگا ملک کے لیے جانیں قربان کرنے والے ہیروز کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا و یاد رکھا جائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -