ترکی اپنے مرکزی بینک کی خود مختاری کو یقینی بنائے، جرمنی

ترکی اپنے مرکزی بینک کی خود مختاری کو یقینی بنائے، جرمنی

  

برلن(آئی این پی )جرمن چانسلرا نجیلامیرکل نے ترکی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے مرکزی بینک کی خود مختاری کو یقینی بنائے، ترکی کو غیرمستحکم کرنے میں کسی کی کوئی دلچسپی نہیں،جرمنی اقتصادی طور پر ترقی کرتا ہوا ترکی دیکھنا چاہتا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے ترکی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے مرکزی بینک کی خود مختاری کو یقینی بنائے۔ ترک کرنسی لیرا کی قدر میں زبردست کمی کے تناظر میں میرکل نے کہا کہ ترکی کو غیرمستحکم کرنے میں کسی کی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جرمنی اقتصادی طور پر ترقی کرتا ہوا ترکی دیکھنا چاہتا ہے۔ برلن میں ایک نیوزکانفرنس میں ترکی کی اقتصادی صورت حال کے تناظر میں میرکل نے کہا کہ اس سلسلے میں انقرہ حکومت کو اقدامات کرنا چاہییں۔

دوسری جانب جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا ہے کہ ترکی کو جرمنی اور امریکا کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

عالمی منظر -