عوام اور انسانیت کی خدمت کیلئے اقتدار کا محتاج نہیں،میاں افتخار حسین

عوام اور انسانیت کی خدمت کیلئے اقتدار کا محتاج نہیں،میاں افتخار حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ مجھے جان بوجھ کر ہرانے والے حلقے میں عوام کی سر عام رائے لے لیں انہیں 80فیصد عوام کی رائے میرے حق میں ہی ملے گی،میرا مشن عوام اور انسانیت کی خدمت ہے جس کیلئے میں اقتدار کا محتاج نہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پبی میں پورے پی کے65کے نمائندہ تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر پارٹی کے ذمہ دار مشران عہدیداروں اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی، تھرٹ الرٹ کے حوالے سے میاں افتخار حسین نے کہا کہ یہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ دھاندلی کے خلاف اور جمہوریت کے حق میں آواز اٹھانے پر دہشتگرد مجھے کیوں ٹارگٹ کرنا چاہتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے اور میں کسی کے ڈر سے عوامی خدمت کے مشن سے دستبردار نہیں ہو سکتا،انہوں نے کہا کہ میں باچا خان کا سپاہی ہوں اور میری سوچ غریب، کسان ،مزدور اور عام آدمی کی زندگی اور مستقبل روشن بنانے پر مبنی ہے

مزید :

عالمی منظر -