مسیحی برادری کی جشن یوم آزادی کے موقع پر ریلی

مسیحی برادری کی جشن یوم آزادی کے موقع پر ریلی

  

بنوں( صباح نیوز) مسیحی برادری کی جشن یوم آزادی کے موقع پر ریلی ، ریلی کے شرکاء پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے گزشتہ روز جشن آزادی کے سلسلے میں مسیحی برادری نے موٹراسائیکل اور گاڑیوں پر مشتمل ریلی پادری وسیم کی قیادت میں نکالی جو شہر کے مختلف بازاروں سے گزری ا س موقع پر شرکاء نعرے بازی کرتے رہے جبکہ قومی نغمے لگا کر لوگوں کو گرماتے رہے اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود رہی ریلی مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں پر پادری وسیم اور شاہد گیل نے کہا کہ پاکستان کی اازادی میں اقلیتی برادری نے بھی قائداعظم کے شانہ بشانہ لڑ کر جدوجہد کی اور یہ اعزاز صرف اقلیتی برادری کو ہی حاصل ہے جنہوں 11 اگست 1947 کو پاکستان کے حق پر دستخط کرکے آزادی کی بنیاد رکھی ہمیں خوشی ہے کہ آج پاکستان میں اقلیتوں کو دوسرے شہریوں کے برابر حقوق حاصل ہیں مسیحی برادری اس ملک کی بقاء و سلامتی کیلئے ہر قسم قربانی کیلئے تیار ہیں اور جب ملک کو قربانی کی ضرورت پڑی تو افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی دشمن ہر گز یہ سوچ بھی نہ کریں کہ ملک کے 20 کروڑ عوام کسی بھی صورت ایکدوسرے سے الگ ہیں پاکستانی قوم دشمن کو پاک فوج کے ساتھ ملکر منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے ایک بڑا قومی پرچم لہرائے رکھا ،علاوہ ازیں جشن آزادی کے حوالے سے سول ڈیفنس کے رضاکاروں نے آزادی ریلی نکالی ، ریلی میں بیلوں کا جوڑا لوگوں کا مرکز بنا رہا

مزید :

عالمی منظر -