بنوں میں جشن یوم آزادی انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

بنوں میں جشن یوم آزادی انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

  

بنوں( صباح نیوز) بنوں میں 71 ویں جشن یوم آزادی انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا 14 اگست یوم آزادی کا آغاز مختلف مساجد میں ملک و قوم کی سالمیت اور بقاء کیلئے قرآن خوانی کی گئی جشن آزادی کے حوالے سے مرکزی تقریب ضلعی انتظامیہ بنوں کی طرف سے کمشنر آفس بنوں میں پروگرام منعقد ہوا جس میں کمشنر بنوں ڈویژن سید عبد الجبار شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جنہوں نے قومی پرچم کشائی کرکے تقریبات کا آغاز کیا اس کے علاوہ ضلع ناظم عرفان دُرانی ، اسسٹنٹ کمشنر شبیر خان ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز عید نواز شیرانی ، ہدایت اللہ خان ، عزیز اللہ خان ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عقیق حسین سمیت ضلعی انتظامیہ آفسران کے علاوہ بنوں کے علماء، مشران و عمائدین، سکول کے طلباء و طالبات اور چھوٹے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

مزید :

عالمی منظر -