رامیش پووار بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

رامیش پووار بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (اے پی پی) سابق بھارتی فاسٹ باؤلر رامیش پووار قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر ہو گئے، معاہدے کے تحت انہیں ابتدائی طور پر رواں برس ویسٹ انڈیز میں شیڈول آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ تک یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق رامیش پووار جو کہ گزشتہ ایک ماہ سے عبوری بنیادوں پر ٹیم کے ساتھ کام کر رہے تھے انہیں باضابطہ نومبر میں شیڈول ورلڈ کپ تک مستقل طور پر ویمنز ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ وہ توشار کی جگہ ٹیم کی کوچنگ کر رہے تھے،
توشار گزشتہ ماہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ رامیش کو 2 ٹیسٹ، 31 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں بھارت کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔