ایشین گیمز ہینڈ بال ایونٹ، پاکستانی ٹیم کو ابتدائی میچ میں جنوبی کوریا کے ہاتھوں شکست

ایشین گیمز ہینڈ بال ایونٹ، پاکستانی ٹیم کو ابتدائی میچ میں جنوبی کوریا کے ...

  

جکارتہ (اے پی پی) اٹھارہویں ایشین گیمز مینز ہینڈ بال ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کو ابتدائی گروپ میچ میں جنوبی کوریا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، گرین شرٹس کو آج بدھ کو جاپان کا چیلنج درپیش ہو گا۔ انڈونیشیا میں جاری میگا گیمز میں مینز ہینڈ بال ایونٹ میں کھیلے گئے گروپ بی کے پہلے میچ میں جنوبی کوریا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کو با آسانی 16 کے مقابلے میں 47 پوائنٹس سے ہرا کر کامیابی حاصل کی، پاکستانی ٹیم ایونٹ میں دوسرا اور آخری گروپ میچ آج بدھ کو جاپان کے خلاف کھیلے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -