18ویں ایشین گیمز، پاکستان کو فٹ بال ایونٹ میں ویتنام سے شکست

18ویں ایشین گیمز، پاکستان کو فٹ بال ایونٹ میں ویتنام سے شکست

  

جکارتہ (اے پی پی) اٹھارہویں ایشین گیمز مینز فٹ بال ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کو ابتدائی میچ میں ویتنام کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انڈونیشیا میں جاری میگا گیمز میں منگل کو کھیلے گئے مینز فٹ بال ایونٹ میں گروپ ڈی کے پہلے میچ میں ویتنام کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کو با آسانی 3-0 گولز سے ہرا کر ایونٹ میں جاندار انٹری کی، پہلے ہاف کے 21ویں منٹ میں ویتنام کے کوانگ ہائی نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، 41ویں منٹ میں ویتنام کے کوئت نے گول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی، دوسرے ہاف کے 72ویں منٹ میں ویتنام کے کونگ نے گول کر کے مقابلہ 3-0 گولز کر دیا اور ویتنام کی یہ برتری میچ کے اختتام تک برقرار رہی، اسطرح ویتنام نے پاکستان کو 3-0 گولز سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا۔

waa/rhn 1756

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -