سنسناٹی ماسٹرز ٹینس نو یک ، سرینا ولیمز سمیت کئی کھلاڑیوں کا فاتحانہ آغاز

سنسناٹی ماسٹرز ٹینس نو یک ، سرینا ولیمز سمیت کئی کھلاڑیوں کا فاتحانہ آغاز

  

واشنگٹن (اے پی پی) نوویک جوکووچ، سٹانسلاس واورینکا اور ثام قیوری فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے، اینڈی مرے شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ امریکہ میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز پہلے راؤنڈ میچز میں سربین سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکن کھلاڑی سٹیو جانسن کو ٹائی بریک پر 6-4 اور 7-6 سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی، سوئس کھلاڑی واورینکا بھی پہلی آزمائش میں سرخرو رہے، انہوں نے ارجنٹائنی کھلاڑی ڈائیگو کو شکست فاش سے دوچار کیا، امریکہ کے ثام قیوری نے ہم وطن کھلاڑی جان اسنر کو ہرا کر پہلا مرحلہ عبور کیا، جریمی شارڈے نے فرننڈو ورڈسکو کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، ڈیوڈ فیرر بھی پہلے راؤنڈ کے مہمان ثابت ہوئے، انہیں فرانسیسی کھلاڑی بینوئٹ پیئر نے شکست فاش سے دوچار کیا، سٹار برطانوی کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے پہلا مرحلہ عبور کرنے میں ناکام رہے، انہیں فرانس کے لیوکاس پاؤلی نے شکست دی۔سرینا ولیمز، سبالینکا، ایلیز کورنیٹ، وکٹوریہ آزارینکا اور سوتیلانا کزنٹسوا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے سنسناٹی ماسٹرز ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پہلا مرحلہ عبور کر لیا۔ امریکہ میں جاری ایونٹ میں منگل کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز پہلے راؤنڈ میچز میں شہرہ آفاق امریکن سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف آسٹریلوی کھلاڑی گوریلووا کو 6-1 اور 6-2 سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی، سبالینکا نے برطانیہ کے جوہانا کونتا کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، فرانس کی ایلیز کورنیٹ بھی پہلی آزمائش میں کامیاب رہیں، انہوں نے اوسٹاپینکو کو شکست فاش سے دوچار کیا، روسی کھلاڑی سوتیلانا کزنٹسوا نے ووگل کو شکست دے کر دوسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی، وکٹوریہ آزارینکا نے سوریز نوارو کو ہرا کر دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

Back to Conversion Tool

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -