تیسرا پنجاب نیشنل سینئر سکواش ٹورنامنٹ کا مین راؤنڈآج ہوگا

تیسرا پنجاب نیشنل سینئر سکواش ٹورنامنٹ کا مین راؤنڈآج ہوگا

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی کے موقع پر تیسرا پنجاب نیشنل سینئر سکواش ٹورنامنٹ کا مین راؤنڈ آج بروز بدھ 15 اگست سے شروع ہوگا۔ گزشتہ روز تیسرے راؤنڈ کے چار باقی میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں رئیس خان نے مجاہد حسین کو 1/11,11/3, 11/8, 11/7 سے، صدام الحق نے معین رؤف کو 11/7, 11/7, 11/3 سے ، عباس شوکت نے حارث قاسم کو 9/11, 11/9, 11/9, 11/9 سے جبکہ آخری میچ میں عزیر رشید نے محمد سمیع اللہ کو 4/11, 7/11, 11/1, 11/8m 11/9 سے ہرا کر مین راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے صدر ندیم مختار کے مطابق پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کی کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹ مہیا کیے جائیں۔

پنجاب سکواش ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں کی سہولت کیلئے تمام کورٹس کی تزئین و آرائش بھی کروائی ہے۔

Back to

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -