اشرفل کی کرکٹ میں واپسی دشوار
ڈھاکہ (یواین پی )میچ فکسنگ پر پانچ سال کی سزا پوری کرنے والے بنگلا دیشی بیٹسمین محمد اشرفل کی قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی دشوار ہوگئی۔ چیف سلیکٹر منہاج العابدین کا کہنا ہے کہ فٹنس ثابت کر نے کے باوجود محمد اشرفل انٹر نیشنل کرکٹ کے پلان کا حصہ نہیں ہیں۔ فٹنس اور کارکردگی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔