18 ویں ایشین گیمزمیں شریک پاکستانی وفدنے یوم آزادی منایا

18 ویں ایشین گیمزمیں شریک پاکستانی وفدنے یوم آزادی منایا

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر) 18 ویں ایشین گیمزمیں شریک پاکستانی کھلاڑیوں اورآفیشلزنے پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی کوبھرپور ملی یکجہتی اور جوش و جذبے سے منایا اس ضمن میں ایتھلیٹ ولیج میں خصوصی تقریب کاانعقادکیا گیا کھلاڑیوں اورآفیشلزنے قومی ترانہ پڑھا اورملک کے استحکام اورترقی کیلیے دعاکی اس موقع پرکھلاڑیوں نے قومی نغموں پررقص بھی کیاجسے یہاں پرکثیرتعدادمیں موجوددیگرممالک کے کھلاڑیوں نے بہت سراہااور پاکستانی کھلاڑیوں کو یوم آزادی کی مبارکبادپیش کی اس موقع پرکھلاڑیوں کاکہناتھا کہ ہم اس وقت اپنے وطن سے دورضرورہیں مگرہمارے دل پاکستان کے ساتھ دھرکتے ہیں آج ہم جہاں کھڑے ہیں تواپنے ملک پاکستان کی وجہ سے ہیں اس موقع پرکھلاڑیوں نے اس عزم کااظہارکیا کہ وہ ایشین گیمز میں سبزہلالی پرچم کوسربلندکرنے کیلیے اپنے سرڈھرکی بازی لگادیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -