سنسناٹی ماسٹرز ٹینس، ہریسن ،منروئے ، سیوا ،پولو چنکوو ڈبلز میں کامیاب

سنسناٹی ماسٹرز ٹینس، ہریسن ،منروئے ، سیوا ،پولو چنکوو ڈبلز میں کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اے پی پی) ریان ہریسن اور نیکولاس منروئے پر مشتمل امریکن جوڑی نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ امریکہ میں جاری ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ڈبلز پہلے راؤنڈ میچ میں ہریسن اور منروئے پر مشتمل امریکن جوڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے امریکہ کے میک ڈونلڈ اور ان کے کینیڈین جوڑی دار ڈینل نیسٹر کو سخت مقابلے کے بعد 7-6، (7-2)، 5-7 اور 10-8 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔لٹوین کھلاڑی انستا سیجا سیواستووا اور روسی کھلاڑی پولو چنکووا سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئیں۔ سیواستووا اور پولو چنکووا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بیلاروس کی کھلاڑی ایرینا سبالینکا اور ان کی تائیوان کی جوڑی دار سائی سیو وائی کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 2-6، 6-3 اور 13-11 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

Ba