تفریح گاہوں کی کینٹینوں اور پارکنگ سٹینڈزپر بدترین چارجنگ ، انتظامیہ خاموش

تفریح گاہوں کی کینٹینوں اور پارکنگ سٹینڈزپر بدترین چارجنگ ، انتظامیہ خاموش

  

لاہور (جنرل رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں جشن آزادی کے موقع پر شہر کی تفریح گاہوں میں واقع کنٹینوں پر گراں فروشی کا جن بوتل سے باہر آگیا ۔دن بھر کینٹیوں میںآزادی کا جشن منانے آنے والوں کوخوب لوٹا گیا ۔مشروبات،چائے ،دہی بھلوں ،فروٹ چاٹ اور گول گپوں کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ سامنے آیا ۔ مشروبات کی قیمتوں پر 50فیصدسے زائد ریٹ وصول کئے گئے ۔جبکہ دوسری طرف ان مقامات پر واقع پارکنگ سٹینڈز پر بھی گرانی عروج پر رہی جہاں موٹرسائیکل اور گاڑیاں کھڑی کرنے کا ریٹ فی گھنٹہ کے حساب سے وصول کیا گیا ۔موٹر سائیکل30روپے فی گھنٹہ اور گاڑی 50روپے فی گھنٹہ کے حساب سے پارکنگ فیس وصول کی گئی ۔قابل زکر بات یہ ہے کہ باغ جناح ،ریس کورس پارک ،عجائب گھر ،چڑیا گھر ،جلو پارک ،گلشن اقبال پارک ،شالا مارباغ ،شاہی قلعہ ، مینار پاکستان اور سفاری پارک میں پارکنگ سٹینڈوں اور کنٹینوں پر ریکارڈ گراں فروشی ہوئی جبکہ اس پر انتظامیہ نے انکھیں بند کر رکھی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -