فیروزوالہ میں جشن آزادی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا،میونسپل ٹاؤن کمیٹی میں پرچم کشائی
فیروزوالہ (نامہ نگار)تحصیل فیروزوالہ اورکوٹ عبدالمالک میں جشن آزادی بڑے جوش وجذبہ کے ساتھ منایاگیا اس سلسلے میں میونسپل ٹاؤن کمیٹی کوٹ عبدالمالک میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی ایم پی اے میاں عبدالرؤف نے پرچم کشائی کی اس موقع پرچیئرمین مہرالیاس سیال ،وائس چیئرمین ملک ضیا اللہ ۔چیف آفیسر جاوید اقبال ۔حاجی محمدافضل کے علاوہ کونسلرزباؤرحمت علی نمبردار ۔محمدعمرا ن عرف منے خان اوردیگرکونسلرزاورعلاقہ معززین نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔اس موقع پرایم پی اے میاں عبدالرؤف نے خطاب کرتے ہوئے کہا آزادی بڑی نعمت ہے ہمارے آباؤ اجداد نے بڑی قربانیاں دے کر ملک بنایاہمیں اس کی قدرکرنی چاہئے ۔یوم آزادی ہمیں اپنے اباؤ اجداد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔قائد اعظم نے پاکستان کوبنانے کیلئے بہت جدوجہد جس کی وجہ سے پاکستان وجود میں آیااس کی حفاظت کرناہم سب پرفرض ہے ۔علاوہ ازیں میونسپل ٹاؤن کمیٹی فیروزوالہ میں جشن آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی ۔
جس میں چیئرمین چوہدری ریاض احمدگجرنے پرچم کشائی کی ۔ اس موقع پر چیف آفیسر ملک ادریس احمد۔مسلم لیگ تحصیل فیروزوالہ کے صدر وکونسلر حاجی ظفر احمد مظفر،میاں مشتاق احمد۔چوہدری محمدزمان بھلہ ۔قلب عباس بھٹی ۔باباعبدالغنی ۔ اور دیگرکونسلرز اورمعززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین حاجی ریاض احمدگجرنے کہاپاکستان آزاد کرانے کیلئے ہمارے بزرگوں نے بہت زیادہ قربانیاں دیں یہ دن ہمیں شہداکی قربانیوں ، قائد اعظم اورعلامہ اقبال کے احسانات کی یاد بھی دلاتا ہے۔14اگست کادن محبت اورپیار کادرس دیتاہے اس پاکستان کی حفاظت کیلئے ہمیں اتحاداوربھائی چارے سے رہناچاہئے علاوہ ازیں شاہدرہ کے علاقوں میں مختلف سکولوں میں بھی یوم آزادی کے سلسلے میں تقریبات منعقد ہوئیں جن میں بچوں نے تقریری مقابلے کئے اورکھیلوں کے بھی مقابلے ہوئے ۔علاوہ ازیں مسلم لیگ یوتھ ونگ تحصیل فیروزوالہ کے چیف آرگنائزرپیرمعمرحسنی رسول نے یوم آزادی کے سلسلہ میں کیک کاٹ کر تقریب کا افتتاح کیا اس موقع پریوتھ ونگ کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کادفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے وطن عزیزکی طرف اٹھنے والی میلی نظرکوملیامیٹ کردینگے۔اس موقع پرکوآرڈینیٹرپی پی 137 حامد علی شاہ ،محمدمدثراورملک مقبول نے بھی خطاب کیا ۔آخرمیں ملکی سلامتی اورخوشحالی کیلئے دعامانگی گئی۔