تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر میں آزادی کی رنگارنگ تقریبات
لاہور(جنرل رپورٹر ،ایجوکیشن رپورٹر ، نمائندہ خصوصی)صوبائی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر میں آزادی کی رنگا رنگ تقریباب کا انعقاد ہوا تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی علامہ اقبال کیمپس میں پاکستان کے جشن آزادی کے سلسلے میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے لان میں پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر فیکلٹیوں کے ڈینز، پرنسپلز، صدور شعبہ جات، اساتذہ، طلباء اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،وائس چانسلرلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر فرخندہ منظور نے اساتذہ اور سٹاف کے ہمراہ یونیورسٹی کیمپس میں پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریب کے بعد شجر کاری کی مہم کا افتتاح کیا،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں جشنِ آزادی کے حوالے سے رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا،جس میں ملک میں امن اور ترقی کے لیئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔آزادی تقریبات کا آغاز وائس چانسلر پروفیسر دڈاکٹر حسن امیر شاہ نے بخاری لان میں پودا لگا کر کیا۔یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورمیں 71ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب میں وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،اردو سائنس بورڈ میں ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ناصر عباس نیرّنے بورڈ کے افسران و ملازمین کے ہمراہ دفتر کی عمارت پر پرچم کشائی کی۔کانفرنس روم میں جشن آزادی کا کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی،یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے تمام کیمپسز میں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منایا گیا۔ اس سلسلے میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ٹاؤن شپ کیمپس میں منعقد ہوئی، جس میں تمام ڈویژنوں کے سربراہان، مقامی کیمپسز کے پرنسپلز، اساتذہ، ملازمین اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر رؤفِ اعظم نے شرکت کی۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان کی ہدایت پر لاہور کے پرانے اور مرکزی علاقوں کے ساتھ ساتھ جدید رہائشی کالونیوں اور ضلع قصور اور شیخوپورہ میں بھی جشن آزادی شایان شان طور پر منایا گیاجس کے نتیجے میں شہر کی مصروف شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ گزشتہ سالوں کی نسبت کم رہا۔ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاؤن میں قرآن خوانی کی گئی جس میں افسران اور ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔واپڈا ہاؤس میں پروقار تقریب کا انعقاد مہمان خصوصی چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ (ر) جنرل مزمل حسین نے پرچم کشائی کی ،بریگیڈیئر(ر) شعیب تقی ،سینئر آفیسرز نے بھی شرکت کی