بزرگوں نے لازوال قربانیاں کے بعد پاکستان حاصل کیا،رفیق تارڑ

بزرگوں نے لازوال قربانیاں کے بعد پاکستان حاصل کیا،رفیق تارڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)مسلمانان برصغیر نے قائداعظمؒ کی قیادت میں تاریخ ساز جدوجہد اور لازوال قربانیوں کے نتیجہ میں پاکستان حاصل کیا۔ پاکستان کو دل وجان سے عزیزجانیں اور اس کی حفاظت اوراس کی خاطر جان ومال کی ہرطرح کی قربانی دینے کیلئے تیاررہیں۔ آج ہم سب مل کریہ عہد کریں کہ تمام باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر پاکستان کے سچے خدمتگار بنیں گے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک پاکستان کے مخلص کارکن‘ سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین محمد رفیق تارڑ نے ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان،شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں وطن عزیز پاکستان کی آزادی کے 71سال مکمل ہونے پر72ویں یوم آزادی کے موقع پر خصوصی تقریب میں صدارتی خطاب کے دوران کیا۔ محمد رفیق تارڑ نے اپنے خطاب کے آغاز میں حاضرین کو پاکستان کے 72ویں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس ملک کی قدر کرنی چاہئے اور اپنی ذات سے بڑھ کر اس کو ترجیح دینی چاہئے۔ سابق چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت و چیئرمین تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ چیف جسٹس (ر) میاں محبوب احمد نے کہا کہ آج بہت بابرکت دن ہے کیونکہ آج ہی کے دن ہمیں آزادی کی نعمت عطا ہوئی۔ اللہ تعالیٰ نے مسلمانان برصغیر کو ایک ایسا خطہ ارض عطا کیا جہاں وہ اپنے مذہبی عقائد کے مطابق آزادانہ زندگی بسر کر سکیں۔ سجادہ نشین خانقاہ عالیہ بھرچونڈی شریف،ولید اقبال ایڈووکیٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

(سندھ) پیر عبدالخالق القادری نے کہا کہ آج ہم جو کچھ ہیں اس وطن کی وجہ سے ہیں اور ہمیں اس کی حفاظت اور تعمیر و ترقی کیلئے اپنا تن من دھن قربان کر دینا چاہئے۔تحریکِ پاکستان کے کارکن جسٹس (ر) میاں آفتاب فرخ ، نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے بورڈ آف گورنرزکے رکن جسٹس(ر) خلیل الرحمن خان ،نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے چیف کوآرڈی نیٹر میاں فاروق الطاف ، سجادہ نشین آستانہ عالیہ علی پور سیداں پیر سید منور حسین شاہ جماعتی ، سینئر نائب صدر سارک چیمبر آف کامرس افتخار علی ملک ، ولید اقبال ایڈووکیٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔