مسلم لیگ(ن) اور (ق ) کے دفاتر میں بھی آزادی کیک کاٹے گئے

مسلم لیگ(ن) اور (ق ) کے دفاتر میں بھی آزادی کیک کاٹے گئے

  

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن) اور مسلم لیگ(ق) کے زیر اہتمام بھی ضلعی دفاتر میں جشن آزادی کی تقریبات ہوئیں (ن) لیگ کے دفتر میں یوم آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی کی گئی اور آزادی کیک کاٹا گیا۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، لارڈمیئر کرنل(ر) مبشر جاوید،ارکان اسمبلی مرزا جاوید، سعدیہ تیمور ،ربیعہ نصرت سابق رکن قومی اسمبلی مہر اشتیاق، اراکین ، ڈپٹی میئر نذیر خان سواتی ، عامر خان،میاں طارق ، میاں محمود،رانا احسن شرافت ، علیم مجید، عبدالمجید چن نمبردار ،جاوید اقبال بھی موجود تھے ،مسلم لیگ ہاؤس میں (ق )لیگ کے سینئر رہنما کامل علی آغاز نے ساتھیوں اور کارکنوں کے ساتھ پرچم کشائی کی اس موقع پر کامل علی آغانے کہا کہ جشن آزادی ہماری زندگی کی علامت ہے۔اس موقع پر میاں منیر،خدیجہ فاروقی ، آمنہ الفت،صاحبزادہ عتیق الرحمن،سجاد بلوچ ،سہیل چیمہ ، تمکین آفتاب ،ماجدہ زیدی ، شہزاد الٰہی ،ذوالفقار پپن و دیگر بھی شریک ہوئے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -