یونیک گروپ کی آزادی تقریب میں کرکٹر سلمان بٹ کی شرکت

یونیک گروپ کی آزادی تقریب میں کرکٹر سلمان بٹ کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام71 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد یونیک کالج نیو مسلم ٹاؤن میں کیا گیا جس میں معروف قومی کرکٹر سلمان بٹ کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات ، اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ چیئرمین یونیک پروفیسر عبدالمنان خرم نے پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے آباو اجداد کی قربانیوں کے بعد ہمیں حاصل ہوا


اورہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہم ایک آزاد ملک کے شہری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اب نوجوانوں نسل کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں وقف کرتے ہوئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں نے تحریک پاکستان میں بھی ایک اہم کردار ادا کیا تھا اور آج بھی ہم نو جوانوں سے اسی جذبے کی توقع رکھتے ہیں ۔ تقریب میں سکاؤٹس دستے نے سلامی پیش کی جبکہ طلبا ء و طالبات نے ملی نغمے پیش کئے اورقومی ترانہ پڑھا۔تقریب کے اختتام پر چیئرمین یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر عبدالمنان خرم نے پاکستان کی71 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔