مسلم لیگ(ن) جمہوریت کے تسلسل پر یقین رکھتی ہے،باؤ رحمت

مسلم لیگ(ن) جمہوریت کے تسلسل پر یقین رکھتی ہے،باؤ رحمت

  

فیروزوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اورکونسلر باؤرحمت علی نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) ایک جمہوری پارٹی اور جمہوریت کے تسلسل پر یقین رکھتی ہے پانچ سال خیبر پختونخواہ میں ناکام ہونے والی جماعت جس کی قومی اسمبلی میں 30سیٹیں تھی وہ اچانک ملک کی سب سے بڑی جماعت کیسے بن گئی اس پر سوالیہ نشان ہے 2013کے بعد مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آئی تو پہلے دن سے ہی( ن) لیگ کے خلاف کاروائیاں شروع کردی گئیں۔

پاکستان بھر میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی نے نئے پاکستان کا پول کھول دیا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے کوٹ عبدالمالک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملک ذوالفقارعلی اوردیگربھی موجودتھے۔ انہوں نے کہاکہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے مینڈیٹ چوری کرکے سیٹیں حاصل کی ہیں الیکشن میں دھاندلی کی کہانی بچے بچے کی زبان پر ہے الیکشن کمیشن نے قوم کے سوالوں کا جلد جواب نہ دیا تو عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -