بختیار لیبر ہال میں پرچم کشائی کی تقریب،محنت کشوں کی بھرپور شرکت

بختیار لیبر ہال میں پرچم کشائی کی تقریب،محنت کشوں کی بھرپور شرکت

  

لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان کے 72 ویں یوم آزادی کے موقعہ پر ملک بھر کے محنت کشوں نے شہدائے آزادی ، دفاع پاکستان اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور اْن کے رفقاء کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے زیراہتمام مختلف شہروں میںیوم آزادی کے اجلاس منعقد کیئے اور وطن عزیز کی کامیابی کے لئے دعا کی ۔ لاہور میں سینکڑوں محنت کشوں نے بختیار لیبرہال کے باہر قومی پرچم لہرایا جس میں ٹریڈیونین نمائندگان اور خواتین کارکنوں نے بھی شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری کنفیڈریشن ہذا نے پاکستان میں اسلامی فلاحی مملکت، مساوات،سماجی انصاف، جمہوریت اور محنت کے احترام، قومی اقتصادی وسماجی خود کفالت کے مقاصد کی جدوجہد کو کامیاب کرنے کی تلقین کی۔

اْنہوں نے سیاسی جماعتوں کے نئے منتخب شدہ نمائندگان سے اپیل کی کہ وہ بانیء پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے نقش قدم پر چل کر ایک روپیہ ماہانہ تنخواہ اور اپنی جائیدادوں کو قوم کے لئے وقف کرکے قابل قدر مثال قائم کریں اجلاس میں روبینہ جمیل ، اکبر علی خان، اْسامہ طارق،چوہدری محمد انور گجر، حاجی محمد یونس، حسن محمد رانا، نیاز خان، چوہدری خوشی محمدکھوکھر ودیگر نمائندگان کنفیڈریشن نے بھی خطاب کیا۔

بختیار ہال

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -