اسپین کے شہر ویگو میں کانسرٹ کے دوران اسٹیج گر گیا،300زخمی ،واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں،میئریگورکی گفتگو

اسپین کے شہر ویگو میں کانسرٹ کے دوران اسٹیج گر گیا،300زخمی ،واقعے کی تحقیقات ...

  

میڈرڈ(این این �آئی )اسپین کے شہر ویگو میں ایک کانسرٹ کے دوران اسٹیج گرنے کا خوفناک واقعہ پیش آیا جس میں 300سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔واقعے کے نتیجے میں کئی افراد سمندر میں بھی جاگرے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے باہر نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔شہر کے میئر نے بتایاکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فیسٹیول کے دوسرے روز منعقد ہونے والے کانسرٹ کے دوران فنکاروں کی پرفارمنس جاری تھی کہ لکڑی سے بنا اسٹیج اچانک گرگیا۔واقعے کے نتیجے میں کئی افراد سمندر میں بھی جاگرے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے باہر نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔شہر کے میئر نے بتایاکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزید :

علاقائی -