تخت بھائی ،چنگ چی کے ذریعہ اسلحہ کی سمگلنگ ناکام ،1 گرفتار

تخت بھائی ،چنگ چی کے ذریعہ اسلحہ کی سمگلنگ ناکام ،1 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تخت بھائی (نمائندہ پاکستان)سرکل پو لیس نے بڑے پیمانے پر پشاور سے بزریعہ چنگ چی اسلحہ سمگلنگ کرنے کی کو شش نا کام بنا دی۔اطلا عات کے مطابق اے ایس پی تخت بھائی سرکل محمد عثمان ٹیپو کو اطلاع ملی تھی کہ پشاور سے اسلحہ بذریعہ بغیر نمبر پلیٹ چنگ چی سخا کوٹ ملا کنڈ ایجنسی سمگل کی جا رہا ہے۔ جس پر فوری طور پر کا رروائی کرتے ہو ئے ایس ایچ او تھانہ شیر گڑھ انسپکٹر عجب خان ، سب انسپکٹر جا وید اقبال کی قیادت میں شگو ناقہ چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کردی کہ اس دوران ایک چنگ چی کو روک دی گئی ۔ جس کی تلا شی لینے پر خفیہ خانوں سے 30بور کے 37عدد پستول بمع 50 بیرل اور پستول بنانے میں استعمال ہو نے والے پارٹس کو برآمد کر کے اس کے مالک دا ود ولد زید اللہ سکنہ پشاور کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔بعد میں ملزم کو اے ایس پی تخت بھائی محمد عثمان ٹیپو نے اپنے آفس میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے سا منے پیش کردیا۔

مزید :

علاقائی -